Sunday, May 24, 2020

The Summary of Chapter/Part/Juz no 30th #AmmaYatasaaloon in Urdu!Hindi O...


بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
Para No.۔۔30....
📌اہم نکات📌 👇👇
         تیسواں پارہ۔۔۔۔
📖پارہ  نمبر 30۔۔۔۔۔عم۔📖.

اس پارے  میں37 سورتیں ہیں اور سب مکمل سورتیں ہیں

1.سورة النبا...(  مکمل)
2.سورة النازعات..۔۔۔۔
3.سورة.عبس......۔۔۔۔۔
4 . سورۃ التکویر
5. سوره الانفطار .....
6. سورۃ المطففین۔۔۔۔۔
7. سورۃ الانشقاق۔۔۔۔۔۔
8.سورۃ البروج ۔۔۔۔۔۔۔۔
9. سورۃ الطارق۔۔۔۔۔۔۔
10. سورۃ الاعلی۔۔۔۔۔۔۔۔
11. سورۃ الغاشیہ۔۔۔۔۔
12. سورۃ الفجر۔۔۔۔۔۔۔
13. سورۃ البلد..۔۔۔۔۔
14. سورۃ الشمس۔۔۔۔
15. سورۃ اللیل۔۔۔۔۔۔۔۔
16 سورۃ الضحی۔۔۔۔
17. سورۃ الم نشرح۔۔ 
18. سورۃ التین۔۔۔۔۔۔۔
19 سورۃ العلق۔۔۔۔۔۔۔
20. سورۃ القدر۔۔۔۔۔۔۔
21. سورۃ البینہ ۔۔۔۔۔۔
22. سورۃ الزلزلہ۔۔۔۔۔
23. سورۃ العادیات 
24 .سورۃ القاریہ
25.  سورۃ التکاثر
26. سورۃ العصر۔۔۔۔۔
27. سورۃ الھمزہ۔۔۔۔۔
28. سورۃ الفیل۔۔۔۔۔۔
29. سورۃ القریش۔۔۔۔
30. سورۃ الماعون۔۔۔۔۔
31. سورۃ الکوثر۔۔۔۔۔۔
32. سورۃ الکافرون۔۔۔۔
33. سورۃ النصر۔۔۔۔۔۔۔
34. سورۃ اللھب۔۔۔۔۔۔۔۔
35. سورۃ الاخلاص۔۔۔
36. سورۃ الفلق۔۔۔۔۔۔۔۔
37. سورۃ الناس۔۔۔۔۔۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ان تمام سورتوں کے اہم نکات درج ذیل ہیں

  💢🔰 سورہ النبا 🔰💢💠 قیامت کا نقشہ ۔۔۔
💠 دنیا میں انسان کو فراہم کی گئی نعمتوں کا تفصیلی ذکر۔۔ 
💠 روز قیامت منکرین ومخلصینِ حق کا انجام۔۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
  💢🔰 سورہ النٰزعٰت 🔰💢
💠 فرشتے اللہ کے اذن سے پوری کائنات میں مختلف ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف عمل ۔۔۔
💠 کفار کے شبہات کا جواب ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖
 🔰💢  سورہ عبس🔰💢
  
💠 قیامت،جنت اور دوزخ کا تزکرہ۔۔ 
 💠 اہمیتِ قرآنی پر دلائل ۔۔
 💠 عبد اللہ ابنِ مکتوم(نابینا صحابی کا واقعہ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖  
🔰💢 سورہ الانفطار💢🔰

💠 اجرام فلکی اور کرہ ارض کے علاوہ پوری کائنات کے تلپٹ ہو جانے کا ذکر۔۔
  💠 انسان کو کس چیز نے اسکے رب کی طرف سے غفلت میں مبتلا کر دیا۔۔۔
💠 غفلت میں ڈوبے انسان کو سوچ کی دعوت۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 
💢🔰 سورہ المطففین 🔰💢
 💠 ڈنڈی مارنے والوں کیلیےبربادی کی وعید۔۔۔ 
 💠 موت کے بعد کی منازل۔۔ 
 💠 مقام علیین و سجین کا ذکر۔۔۔ 
 💠 اہل کفر کی اہل ایمان پر طنز و استہزا اور حقیر گرداننے کی روش کا تذکرہ۔ 
 💠 روز قیامت حقیقت واضح ہوگی۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖
  🔰💢 سورہ الانشقاق 🔰💢
💠 انسان کو خطاب ۔۔
 💠 روز قیامت اعمال نامے وصول کرنے پر دونوں بازووں والوں ( دائیں اور بائیں) کے تاثرات۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
  🔰💢  سورہ البروج 💢🔰
💠 اہل ایمان کو تکالیف دینے والوں کو عذاب کی وعید 
 💠 سابقہ اقوام کے حا لات کا تذکرہ۔۔۔ 
 💠 انجام مومنین کے حق میں ہوگا ۔۔۔
 💠 اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖ 
  🔰💢سورہ الطارق💢🔰
  
💠  پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو تسلی اور ہجرت کا واقعہ۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

 🔰💢 سورہ الاعلٰی 💢🔰

 💠 دنیا کی بے ثباتی۔۔ 
 💠 آخرت کے دوام اور بقا کا ذکر۔۔ 
 💠 فلاح پانے والوں کے ضروری اوصاف۔۔
 💠 رب کی نافرمانی کرنے والوں کا انجام۔۔۔ 
 💠 اہل ایمان کو آخرت کو ترجیح دینے کی تلقین۔۔۔۔ 
💠 زندگی گزارنے کا اصول۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
 🔰💢 سورہ الغاشیہ 💢🔰

 💠 قیامت کے روز تمام انسانوں کا دو گروہوں میں منقسم ہونا۔۔ انکے حالات ۔۔
 💠 کائنات کی موجودات سے اہل ایمان کو نصیحت کرنے کی تلقین ۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖
 💢🔰 سورہ الفجر 🔰💢 

💠  قسم میں صاحب فکر لوگوں کیلیے نصیحت۔۔۔۔ 
 💠 منکرین کی صفات و انجام ۔۔۔
 💠 نفوس مطمئنہ کیلیے خوش خبری۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖ 
🔰💢 سورہ البلد 💢🔰

💠 حقوق العباد کا ذکر۔۔ 
💠 بڑے بڑے گناہوں کا کفارہ، 💠مظلوموں کی دادرسی ۔۔  
 💠 اچھے اعمال کا بدلہ پانے کیلیے ایمان کا ہونا شرط ہے۔۔ ۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
🔰💢 سورہ الشمس 💢🔰

💠 حق و باطل کا شعور۔۔ اللہ کی عظیم نعمت۔۔۔ 
 📌 فلاح یاب لوگ۔۔ نفس کا تزکیہ کرنے والے۔
۔➖➖➖➖➖➖➖۔۔ 
🔰💢 سورہ الیل 💢🔰

💠 موازنہ حق و باطل ازل سے ابد تک ان دونوں کی باہمی کشمکش ۔۔۔
 💠 صالحین کی صفات۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖  
 🔰💢 سورہ الضحیٰ 💢🔰 
💠 پیاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دلجوئی۔۔
💠 انعامات کا ذکر ۔۔۔
 ۔➖➖➖➖➖➖➖ 
🔰💢 سورہ الم نشرح 💢🔰

 💠 اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند کیا گیا۔ 
 💠 ہر مقام پر اللہ کی بڑائی کے ساتھ پیارے نبی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر۔۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 
💢🔰 سورہ التین  💢🔰
 💠  سر زمین فلسطین۔۔ انبیا کا مسکن۔۔۔ 
 💠 طور سینا۔۔ موسیٰ علیہ السلام سے نسبت ۔۔
 💠 مقام و مرتبے کے لحاظ سے پوری انسانیت کا حسن اور رضائے الہی کی مجسم تفسیر ۔۔۔
 💠 انسان کو بہترین طرز پر پیدا کیا گیا مگر اپنی بداعمالیوں کے سبب اسفل السافلین میں جا گرا۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
👈آئیے۔۔۔۔۔
ان سورتوں کو دو حصوں میں میں تقسیم کرتے  ہوئے ان کا خلاصہ جانتے ہیں۔۔۔
///////////////////////////////////////*
📍♻حصہ اول ♻📍
//////////////////////////////////////////

تیسویں پارے کے اہم مضامین
📍🔰 سورہ نباء۔ 🔰📍

👈مشرکین مکہ استہزاءو تمسخر کے طور پر مرنے کے بعد زندہ ہونے کو اور قرآن کریم کو ”النباالعظیم“ یعنی ”بڑی خبر“ کہتے تھے۔
 👈حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعی بڑی اور عظیم الشان خبر ہے۔ 
👈اللہ تعالیٰ نے ان کے منہ کی بات لیکر فرمایا کہ اس ”بڑی خبر“ پر تعجب یا انکار کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمہیں عنقریب اس کی حقیقت کا علم ہوجائے گا۔ پھر اس پر کائناتی شواہد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آسمان و زمین اور ان میں موجود چیزیں جن کی تخلیق انسانی نقطہ نظر سے زیادہ مشکل اور عجیب ہے۔ 👈اللہ تعالیٰ نے ان سب کی تخلیق فرمائی ہے اور ایسی طاقت و قدرت رکھنے والے اللہ کے لئے انسانوں کو دوبارہ پیداکرنا کون سا مشکل کام ہے۔ پھر اس اعتراض کا جواب دیا کہ اگر یہ برحق بات ہے تو آج مردے زندہ کیوں نہیں ہوتے؟ ہر چیز کے ظہور پذیر ہونے کے لئے وقت متعین ہوتا ہے۔ وہ چیز اپنے موسم اور وقت متعین میں آموجود ہوتی ہے۔ مرنے کے بعد زندہ ہونے کا ”موسم“ اور وقت متعین یوم الفصل (فیصلہ کا دن) ہے لہٰذا یہ کام بھی اس وقت ظاہرہوجائے گا۔ 
👈پھر جہنم کی عبرتناک سزاﺅں اور جنت کی دل آویز نعمتوں کے تذکرہ کے بعد اللہ تعالیٰ کے جاہ و جلال اور فرشتوں جیسی مقرب شخصیات کی قطار اندر قطار حاضری اور بغیر اجازت کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کو بیان کرکے بتایا کہ آخرت کے عذاب کی ہولناکی اور خوف کافروں کو یہ تمنا کرنے پر مجبور کردے گا کہ کاش ہم دوبارہ پیدا ہی نہ کئے جاتے اور جانوروں کی طرح پیوندِ خاک ہوکر عذاب آخرت سے نجات پاجاتے۔۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
  🔰📍 سورہ النازعات📍🔰۔

اس سورت کا مرکزی مضمون مرنے کے بعد زندہ ہونے کا اثبات ہے۔ ابتداءان فرشتوں سے کی گئی ہے جو اس کائنات کے معاملات کو منظم طریقے پر چلانے اور نیک و بد انسانوں کی روح قبض کرنے پر مامور ہیں۔
👈 پھر مشرکین مکہ کے اعتراض کے جواب میں قیامت کی ہولناکی اور بغیر کسی مشکل کے اللہ کے صرف ایک حکم پر قبروں سے نکل کر باہر آجانے کا تذکرہ اور اس پر واقعاتی شواہد پیش کئے گئے ہیں جو اللہ فرعون جیسے ظالم و جابر کو حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسے وسائل سے محروم شخص کے ہاتھوں شکست سے دوچار کرکے سمندر میں غرق کرسکتا ہے ۔
👈اور آسمانوں جیسی عظیم الشان مخلوق کو وجود میں لاسکتا ہے وہ انسان کو مرنے کے بعد زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔ پھر جنت و جہنم کے تذکرہ اور صبح وشام کسی بھی وقت قیامت اچانک قائم ہوجانے کے اعلان پر سورت کا اختتام عمل میں لایاگیا ہے۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
📍🔰  سورہ عبس 🔰📍

سرداران قریش کے مطالبہ پر حضور علیہ السلام ان سے علیحدگی میں دعوت اسلام کے موضوع پر گفتگو کررہے تھے کہ ان کے اسلام قبول کرلینے کی صورت میں ان کے ماتحت افراد بھی مشرف بہ اسلام ہوجائیں گے۔ 👈اتنے میں ایک نابینا صحابی حضرت عبداللہ بن ام مکتوب کسی قرآنی آیت کے بارے میں معلومات کے لئے حاضر خدمت ہوئے وہ نابینا ہونے کی بنا پر صورتحال سے ناواقف تھے۔ 👈حضور علیہ السلام کو ان کا یہ انداز ناگوار گزرا جس پر اللہ تعالیٰ نے سورت نازل فرمائی۔

👈 انسان اگر پہلی مرتبہ اپنی تخلیق پر غور کرے تو دوبارہ پیدا ہونے پر اسے تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ 
👈ماخلقکم ولا بعثکم الا کنفس واحدة۔ تمہارا پیدا ہونا اور مرنے کے بعد زندہ ہونا ایک ہی جیسا ہے۔۔
👈۔ زمین، فضاءاور پانی میں منتشر اجزاءکو پھلوں سبزیوں کی شکل دے کر تمہاری خوراک کے ذریعہ تمہارے جسم کا حصہ بنایا۔ مرنے کے بعد تمہارے منتشر اجزاءکو دوبارہ جمع کرکے انسان بناکر پھر قبروں سے باہر نکال لیا جائے گا۔۔۔
👈 پھر قیامت کے دن کی شدت اور دہشت کو بیان کرکے نیک وبد کا ان کے اعمال کے مطابق انجام ذکر فرماکر سورت کو اختیام پذیر کیا ہے۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖۔
  🔰📍  سورہ تکویر📍🔰

👈 قیامت اور حقانیت قرآن اس کے مرکزی مضامین ہیں۔
👈 قیامت کے دن کی شدت اور ہولناکی اورہر چیز پر اثر انداز ہوگی۔ 
👈سورج بے نور ہوجائے گا۔ ستارے دھندلاجائیں گے، پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑتے پھریں گے، پسندیدہ جانوروں کو نظر انداز کردیا جائے گا، 
👈جنگی جانور جو علیحدہ علیحدہ رہنے کے عادی ہوتے ہیں یکجا جمع ہوجائیں گے۔ (پانی اپنے اجزائے ترکیبی چھوڑ کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل ہوکر) سمندروں میں آگ بھڑک اٹھے گی۔ ۔۔
👈انسان کا سارا کچھ تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گا۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖
📍🔰 سورہ انفطار 🔰📍

👈اس سورت میں قیامت کے مناظر بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ سبحانہ و تعالٰی نے انسان کو اپنے رب کریم کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی ہے 
۔➖➖➖➖➖➖➖

🔰📍 سورہ مطففین 📍🔰
👈اس سورت ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی زجر و توبیخ کرکے انھیں آخرت کے عذاب یاد دلائے گے۔۔

👈اس کے بعد بدکاروں کے اخروی ٹھکانے سجین اور نیک لوگوں کے ٹھکانے علیین کا ذکر اور تعارف بیان ہوا ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖
 🔰📍   سورہ انشقاق📍🔰
👈اس سورت میں بھی قیامت کے دہشت ناک مناظر اور پھر اس دن کامیاب اور ناکام ہونے والوں کے حالات بیان ہوئے 
👈کامیاب لوگوں کو دائیں ہاتھ والے اور ناکام ہونے والوں کو بائیں ہاتھ والے کہہ کر ذکر کیا گیا ۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

  📍🔰 سورہ البروج📍🔰
اس سورت أصحاب الحدود (خندق والے) اور اس دور کے مسلمانوں پر ان کے مظالم کا ذکر ہوا ہے 
جہاں اصحاب الحدود کے لیے بربادی کی وعید سنائی گئی وہیں پر مظلوم مسلمانوں کی کامیابی کی نوید بھی سنائی گئی
اس کے بعد فرعون و ثمود کی اقوام کی تباہی کا ذکر کرکے عبرت دلائی گئی۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖ 

📍🔰 سورہ طارق📍🔰
رحم مادر میں دو پانی کے قطروں سے تخلیق انسانی کا ذکر کیا گیا 
اس کے متصل بعد قیامت کے احوال اور کفار کے لیے چند روزہ مہلت کا بیان ہوا ۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰 سورہ اعلی📍🔰

💠نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھنے کا حکم ہوا۔۔۔ 
💠کامیاب لوگوں کی دو بڑی صفات اللہ کا ذکر اور ادائیگی نماز۔۔۔۔
💠بیان ہوئیں اس کے ساتھ ہی دنیا کی بے سباتی اور آخرت کی دوامیت کا ذکر کیا گیا۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰 سورہ غاشیہ🔰📍

💠پہلے جہنم کے عذاب  پھر جنت کی نعمتیں بیان ہوئیں
💠 اور آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انداز تبلیغ سکھایا گیا۔۔۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖۔ 

تیسواں پارہ (حصہ دوئم)
========================
📍🔰 سورہ الفجر🔰📍

💠سابقہ اقوام عاد، ارم، اور فرعون کا بیان انکی بے مثال۔۔ 💠طاقت و قوت کا بیان اور ان کی تباہی کا ذکر کرکے درس عبرت۔۔۔

💠انسان کی تنگی رزق کا سبب یتیموں اور مسکینوں سے بے رغبتی بیان ہوا ۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔰📍 سورہ البلد📍🔰۔ 

💠؛آنکھوں، زبان اور بولنے کے لیے دی گئی نعمت ہونٹوں کا ذکر۔۔

💠ہدایت اور گمراہی کےدو راستوں کی نشاندہی کی گئی۔۔

💠نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں حاصل کرنے والوں کی صفات کا بیان ۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

🔰📍 سورہ الشمس📍🔰

💠گیارہ قسمیں کھا کر تزکیہ نفس کرنے والوں کو کامیابی کی ضمانت دی گئی ۔۔
💠ساتھ ہی بدکاروں کی ہلاکت و بربادی کا اعلان کیا گیا قوم ثمود اور ان کے پاس آنے والے اللہ سبحانہ و تعالٰی کی ایک نشانی اونٹنی اور اس کے ساتھ قوم کے ظالمانہ سلوک کا ذکر بھی اسی سورت میں ہوا۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 🔰📍  سورہ اللیل 📍🔰
💠سخاوت کرنے والوں کے دنیا و آخرت کی آسانی و فراوانی کا وعدہ 
💠اور اس کے برعکس کنجوسوں کے لیے سختی اور تنگی کی وعید بیان ہوئ ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 🔰📍 سورہ الضحی📍🔰

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی فرمائی گئی اور سائلین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔰📍  سورہ انشراح📍🔰

💠ہر مشکل کے ساتھ آسانی کا وعدہ کیا گیا فارغ وقت اللہ کی عبادت میں گزارنے کا حکم دیا گیا 

🔰📍 سورہ التین 📍🔰

چار قسمیں کھا کر انسان کے حسن جمال کا ذکر ہوا۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖
🔰📍 سورہ علق📍🔰

💠خون کے لوتھڑے سے انسانی تخلیق کا بیان دشمنان نبی کو سخت الفاظ میں ڈانٹ ڈپٹ ہوئی۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

 🔰📍 سورہ القدر 📍🔰

*لیلۃ القدر کے فضائل و مناکب بیان ہوئے.
💠لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔۔ ۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📍🔰 سورہ البینہ 📍🔰

💠مشرکین اور اہل کتاب کو اکٹھے مخاطب کرکے دونوں کو وعظ و نصیحت کی گئی آگے چل کر اہل ایمان کے انعامات کا ذکر کیا گیا۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📍 سورہ الزلزال تا سورہ التکاثر 📍

👈💠ان چاروں سورتوں میں قبر، قیامت اور جہنم کے مناظر اور واقعات بیان ہوے ۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔰📍 سورہ العصر 📍🔰

💠قرآن مجید کی نہایت مختصر اور انتہائی جامع سورت ے 
کامیاب اور ناکام انسانوں کا بیان ہے اس میں۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖

 📍🔰 سورہ الھمزہ
طعنے دینے اور  مال جمع کرنے کی مزمت کی گئی ۔۔
۔۔➖➖➖➖➖

 📍🔰 سورہ الفیل 📍🔰

💠شاہ یمن ابرہہ کی بربادی کی داستان بیان ہوئی۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰 سورہ القریش 🔰📍

💠قریش کو بیت اللہ سے حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرکے اللہ کی عبادت کا حکم ہوا۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰 سورہ الماعون 📍🔰

💠نمازوں میں غفلت اور ریاکاری کرنے والے نمازیوں کو بربادی کی وعید سنائی گئی۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰  سورہ کوثر 🔰📍

💠حوض کوثر جیسی خیر کثیر اپنے نبی کو عطا فرمانے کے اعلان کے ساتھ ہی دشمنان و گستاخان رسول کا نام و نشان تک مٹادینے کا اعلان ہے۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

 📍🔰 سورہ کافرون 📍🔰

💠💠اسلامی نظام حیات کے علاوہ کسی دوسرے نظام کی طرف نگاہ نہ اٹھانے اور کفر سے بیزاری کا اظہار کرنے کی تلقین ہے۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

📍🔰 سورہ نصر 🔰📍

💠اسلامی ترقی کے بامِ عروج ”فتح مکہ“ کی پیشن گوئی اور لوگوں کے جوق در جوق اسلامی نظام کو اختیا رکرنے کے اعلان کے ساتھ تسبیح و تحمید واستغفار میں مشغول ہونے کی تلقین ہے۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📍🔰 سورہ لہب  🔰📍

💠دشمنانِ خدا و رسول کے بدترین نمائندے ابو لہب جو آپ کا چچا بھی تھا اور قریش کا سردار بھی تھا اس کی اپنی بیوی سمیت عبرتناک موت کے اعلان کے ساتھ مخالفین اسلام کو تنبیہ ہے۔
۔۔➖➖➖➖➖➖۔

📍🔰 سورہ اخلاص 🔰📍

💠عیسائیوں اور مشرکوں کے باطل عقیدہ کی تردید کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی صفات کاملہ اور خالص توحید کے بیان پر مشتمل ہے۔ حضور علیہ السلام نے اس سورت کو ”تہائی“ قرآن کے برابر قرار دیا ہے۔

🔰📍 سورہ الفلق  🔰📍

💠تمام مخلوقات اور شرارت کے عادی حاسدین کے شر سے اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی تلقین ہے۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔰📍  سورہ الناس 📍🔰

💠توحید کی ”اقسام ثلاثہ“ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جن و انس کے قبیل سے تعلق رکھنے والے ہر وسوسہ پیدا کرنے والے سے اللہ کی پناہ میں آنے کی ترغیب ہے۔

💠 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ سونے سے پہلے اخلاص، فلق اور ناس تینوں سورتیں پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے جسم پر پھیر لیا کرتے تھے اور یہ عمل تین مرتبہ دہرایا کرتے تھے۔۔۔
***ختم شُد****

خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین
🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین🌹

No comments:

Post a Comment