Friday, May 22, 2020

The Summary of Chapter/Part no 28th#QaadSamiAllah in Urdu!Hindi Of Quran...

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
Para No 28......
📌اہم نکات📌 👇
📖پارہ  نمبر 28۔۔ قدسمع اللہ📖.

اس پارے  میں نو۔(9) سورتیں ہیں
1.سورة المجادله...۔( مکمل)
2.سورة الحشر....۔۔۔۔.(مکمّل )
3.سورة الممتحنه .۔۔..(مکمل)
4. سورة الصف....۔۔....(مکمل)
5.سورة الجمعه...۔۔......(مکمل)
6. سورة المنافقون.....(مکمل)
7. سورة التغابن.........(مکمل)
8. سورة الطلاق........(مکمل)
9. سورة التحريم.....(مکمل).

👈 ان سورتوں کے اہم اہم نکات درج ذیل ہیں👇۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

💢 سورة المجادلة💢  (مکی )

 ♻ظہار ناپسندیدہ اور ممنوع فعل 
 ♻ظہار کا کفارہ 
 ♻ منافقین کی خفیہ مجالس کا تزکرہ ۔۔  
 ♻ سرگوشی نیکی اور تقوٰی کے کاموں میں جائز ہے محض۔ 
 ♻مجلس کے آداب 
 ♻منافقین و مخلصین میں فرق۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖ 
  
 💢 سورہ الحشر 💢 (مدنی )

 ♻جنگ احد کے بعد کے واقعات کا تزکرہ 
 ♻مال غنیمت میں حاصل ہونے والی زمینوں اور جائدادوں کا تذکرہ 
 ♻غیر منقولہ مال۔۔ مسلمانوں کا اجتماعی اثاثہ۔۔ 
 ♻مہاجرین وانصار کی قربانیوں کو خراج تحسین ۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖

 💢 سورہ الممتحنہ 💢  ( مدنی )👇
♻خفیہ خط کا معاملہ 
 ♻ دین حق اختیار کرنے کے بعد ابراہیم علیہ السلام جیسی حنفیت اختیار کرنے کی تلقین 
 ♻ مسلمان مسلمانوں کیلیے اور کفار کافروں کیلیے حلال۔۔ 
 ♻ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی مسلمان خواتین سے بیعت کا تزکرہ .
۔۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖

💢  سورہ الصف 💢
 ( مدنی )👇
 ♻ قول و فعل میں یکسانیت کا مطالبہ 
 ♻ بعثت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقصد کی وضاحت 
 ♻جان و مال سے تجارت۔۔ بہترین جہاد ....۔

۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
💢 سورة الجمعہ💢
( مدنی )👇
 ♻ نماز جمعہ کی فرضیت۔۔اس کیلیے تیزی دکھانے کا حکم ۔۔
 ♻جان بوجھ کر چھوڑنے والے کیلیے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی سخت ناراضی۔۔ 
۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
 💢 سورہ المنافقون 💢 ( مدنی) 👇

 ♻منافقین کی صفات۔۔ طرز عمل و انجام 
 ♻مال و اولاد کی محبت اگر شریعت الہیہ کے تابع رہے تو مقبول 
 ♻موت سے قبل خرچ کرنے کی تلقین...
.۔〰〰〰〰〰〰〰〰 

 💢 سورہ التغابن 💢 ( مدنی )👇

 ♻ کامیابی کے حقیقی پیمانے کی وضاحت.. 
 ♻ انسان پر مصیبت۔۔ اللہ کی طرف سے آزمائش.. 
 ♻ اللہ کا تقوی اختیار.. کرنے،سمع و اطاعت، انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب۔۔ فراخدلی۔۔ ذریعہ فلاح..
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 
  💢 سورة الطلاق 💢( مدنی) 👇
 ♻ طلاق۔۔ حلال کاموں میں ناپسندیدہ ترین فعل ..
 ♻ مسنون طریقے سے طلاق دینے کی تلقین.. 
 ♻ بہترین معاشرتی تعلقات کیلئے تقوٰی کا ہونا ناگزیر.. ..
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 💢 سورة التحریم 💢 ( مدنی )👇

 ♻ حلال اشیا کو حرام نہ کرنے کی تلقین.. 
♻غلط قسم کھانے سے نکلنے کا طریقہ.. 
 ♻ ازواج مطہرات کو تنبیہ.. 
 ♻ اپنے نفس اور گھر والوں کو آتش نار  سے بچاؤ.. 
 ♻ توبتہ النصوح کی تلقین 
 ♻ جہاد کا حکم۔۔۔۔۔
///////////////////////////////////////////////////////
👈🔘🔰 ان سورتوں کا مختصر خلاصہ اس درج ذیل ہے۔۔۔۔۔👇👇
///////////////////////////////////////////////////////

اس پارے میں کل نو سورتیں ہیں۔

💢🔰 سورة المجادله🔰💢

 پہلی سورة مجادلہ ہے۔
💠👈سیدہ خولہ بنت ثعلبہ رضی الله عنها کے شوہر نے ان سے ظہار کر لیا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ عورت اپنے شوہر کے لئے حرام ہوگئی، .
💠👈خولہ پریشان ہوئیں  کہ اب کیا ہو گا چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آئیں اور اپنی فریاد پیش کی اور بار بار پیش کی ہر بار آپ صلی اللہ علیہ و سلم یہی فرماتے رہے کہ تم اپنے شوہر کے لئے حرام ہوگئی ہو، 
💠👈آخر اس عورت نے اپنے ہاتھ  رب کی طرف اٹھا دیئے تو رب تعالی  نے فوراً نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر یہ سورت نازل کی جس میں ظہار کے کفارہ کا بیان ہے کہ یا تو ایک غلام آزاد کیا جائے یا مسلسل دو ماہ کے روزے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا دیا جائے۔..۔
۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰
💢🔰 سورة الحشر🔰💢

💠👈اس کے بعد سورہ حشر شروع ہوتی ہے ،بنونضیر قبیلے نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو دھوکے سے قتل کرنا چاہا تو آپ نےاس بدعہدی کرنے پر  ان پر حملہ کیا کئی دنوں کے محاصرے کے بعد وہ لوگ وہاں سے نکلنے پر تیار ہوئے.
💠👈 چنانچہ انہیں جلاوطن کیا گیا اور یہ پہلی جلاوطنی تھی جو خیبر کی جانب ہوئی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ان لوگوں کو ملک شام کی طرف نکال دیا گیا۔..
💠👈اس سورہ میں ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا  رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کے مہمان کی ضیافت کا بیان ہے  اور میزبان کی تعریف کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو باوجود ضرورت مند ہونے کے اپنی زات پر ترجیح دیتے ہیں اور اپنے نفس کو بخیلی سے بچالیتے ہیں یہ ہی لوگ دراصل کامیاب ہیں۔ 
💠👈فرمایا اللہ کے عذاب سے ڈرتے رہو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل روز آخرت کے لیئے نیک اعمال کا کیا ذخیرہ بھیجا ہے۔
💠👈فرمایا ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ کے احکام کو بھلادیا تو اللہ نے انہیں ان کے نفس ہی بھلادئیے اور وہ نیک اعمال سے غافل ہوگئے۔
💠👈قرآن کی اہمیت کا بیان کیا گیا کہ اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے تو اس کا حال یہ ہوتا کہ وہ خوف الہی سے دبا جارہاہوتا اور پھٹ جاتا۔.

💠👈 سورت کا اختتام  الله تعالى کی بعض صفات کے بیان پر کیا گیا۔..۔۔
۔۔〰〰〰〰〰〰〰〰

💢🔰 سورة الممتحنه🔰💢

اس کے بعدسورة الممتحنہ ہے،
💠👈جس کے  معنی ہیں، امتحان لینے والی...
💠👈 اس سورت میں 
 مسلمانوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اسلام دشمنوں سے دلی  دوستی کا تعلق نہ رکھیں  کیونکہ ان سے اسلام کوہمیشہ تکلیف ہی پہنچی ہے۔
💠👈 جہاد اور جنگ کے قوانین بیان فرمائے کہ جن لوگوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ نہیں کی اللہ تعالی ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرنے سے منع نہیں فرماتا،
💠👈اللہ تعالی دوستی کی ممانعت ان لوگوں سے فرمارہا ہے. جنہوں نے  دین کے معاملے میں تم سے جنگ کی۔
💠👈مکہ سے جب عورتیں اسلام قبول کرکے اور  ہجرت کر کے مدینہ منورہ آنے لگیں..
💠👈 تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو حکم دیا گیا کہ ان سے اس بات پر بیعت لیں کہ
👈 وہ شرک نہیں کریں گی ..
👈چوری نہیں کریں گی..
 👈زنا نہیں کریں گی..
👈 اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی..
👈 اور بہتان تراشی نہیں کریں گی۔..
۔۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰
 💢🔰 سورة الصف 🔰💢.

🔰👈اس کے بعد سورہ الصف شروع ہوتی ہے۔
💠👈جس میں ایک اہم معاشرتی برائی کا بیان کیا گیا کہ محض نصیحت نہ کی جائے بلکہ
جس چیز کی نصیحت کی جائے اس پر پہلے  خود عمل کیا جائے ،۔

💠👈اللہ تعالی کو یہ بات سخت ناپسند ہے کہ تم وہ بات دوسروں سے کہو جس پر تم خود عمل نہیں کرتے ہو۔۔۔
💠👈 فرمایا کہ اللہ کی راہ میں  یک جان ہوکر اور پختہ صف بناکر جہاد کرنے والے اللہ کی نگاہ میں محبوب ہیں ،
💠👈 اعلان فرمادیا کہ کوئی کتنی ہی طاقت اور زور لگالے لیکن نور الہی یعنی اسلام کو  مٹا نہیں سکتا ہے۔۔۔
💠👈نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد بیان فرمایا تاکہ اس سچے دین کو تمام ادیان پر غالب کیا جائے۔۔
💠👈اہل ایمان کو ایک تجارت کی پیشکش کی گئی جو دردناک عذاب سے بچالے گی کہ تم اللہ اور رسول پر ایمان لاؤ اور اپنے مال وجان کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، ۔
💠👈اللہ تمہیں  آخرت میں ہمیشہ کی جنت اور دنیا میں فتح ونصرت عطا فرمائے گا۔۔۔

۔〰〰〰〰〰〰〰〰

 💢🔰 سورة الجمعة 🔰💢

💠👈اس کے بعد سوة الجمعة ہے۔۔
👈 جس میں جمعة المبارک  کی فضیلت اور اس کے بعض آداب کا بیان ہے...
💠👈 ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم خطبہ دے رہے ۔تھے مال تجارت آیا لوگ آپ کو قیام کی حالت میں چهوڑ کر چلے گئے جس پر یہ سورت نازل ہوئی ۔۔۔
 💠👈عمل اور کردار سے عاری علماء سو  کا بیان کیا گیا  کہ وہ تو دراصل اس گدھے کی مانند ہیں جس پر بوجھ لدا ہوا ہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم کہ یہ بوجھ کس چیز کا ہے۔۔۔۔
۔۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
 💢🔰 سورۃ المنافقون🔰💢
👈 اس کے بعد سورہ منافقون ہے 
💠👈جس میں اس بات کا بیان ہے کہ منافقین رسالت کی گواہی دینے میں جهوٹے ہیں۔۔
💠👈 نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ان کی چالبازیوں سے ہوشیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔

 💠👈غزوہ احد کے موقع پر رئیس المنافقين عبد اللہ بن ابی نے 
کہا تھا کہ مدینہ میں ہم رہیں گے نبی اور مسلمان نہیں، عزت والے ہم ہیں نبی اور مسلمان نہیں،۔۔
💠👈 چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب اس سورت میں دیا ہے ..
💠👈کہ عزت تو صرف اللہ ،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کے لیئے ہی ہے۔
ا💠👈س سورة میں مومنوں کو اس بات کی تنبیہ کی گئی ہے کہ 💠👈کہیں یہ مال اور اولاد تمہاری بربادی کا ذریعہ نہ بن جائیں..
۔💠👈فرمایا کہ جو مال ودولت ہم نے تمہیں دے رکھا ہے،اپنی موت سے قبل اسے اللہ کی راہ میں خیرات کرو،
💠👈بعد میں نہ کہنا کہ اگر مجھے تھوڑی سی مہلت اور مل جاتی تو میں صدقہ دے دیتا ..
💠👈اور نیک لوگوں میں شامل ہوجاتا..
💠👈  کیونکہ جب کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو پھر اسے ہرگز مہلت نہیں دی جاتی ۔😥..
۔۔
۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
 💢🔰 سورۃ التغابن🔰💢

🔰👈اس کے بعد سورہ تغابن ہے۔۔۔
💠👈 جس کا ایک معنی ہار جیت کا دن بھی کیا گیا ہے۔
💠👈اس میں مومنوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تمہاری بیویوں اور اولاد میں سے بعض (جو تمہیں اعمال صالحہ سے روکیں)💠💠👈تمہارے دشمن ہیں تمہیں ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ دین کے معاملات میں تمہیں ناکامی سے دوچار نہ کردیں۔۔۔
💠👈مال اوراولاد کی اس آزمائش میں اللہ تعالی نے بڑا اجر بھی رکھا ہے۔۔
💠👈فرمایا کہ اگر تم اللہ کو قرضہ حسنہ دوگے تو وہ اسے تمہارے لئے کئ گنا بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف فرمادے گا ،اللہ تو بہت قدر دان ہے۔۔۔
۔۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
💢🔰 سورة الطلاق 🔰💢۔

🔰اس کے بعد سورہ طلاق  شروع ہوتی ہے۔۔۔
💠👈 جس میں طلاق کے بعض مسائل کا بیان ہے ۔۔
💠👈 مختلف قسم کی عورتوں کی عدت کا بیان ہے کہ نابالغہ اور آئسہ کی عدت تین ماہ، 
👈حمل والیوں کی عدت ،وضع حمل ہے۔
💠 👈متقیوں کو پریشانی سے نجات ملے گی۔
💠👈 بے حساب رزق ملے گا ان کے معاملات آسان ہونگے۔
💠👈 ان کے گناہ مٹائے جائیں گے اور اجرعظیم حاصل ہوگا۔۔
۔
۔〰〰〰〰〰〰〰〰〰
💢🔰 سورۃ التحریم🔰💢

🔰👈اس کے بعد سورہ التحریم ہے ۔۔

👈جس کے شان نزول میں یہ ہے کہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا  کے پاس جاتے  کچھ دیر ٹھہرتے اور وہاں شہد پیتے ،۔
💠👈حضرت حفصہ اور عائشہ رضی اللہ عنہما نے وہاں معمول سے زیادہ ٹھہر نے سے روکنے کے لئے طے کیا کہ ان میں سے جس کے پاس بھی نبی آئیں تو وہ ان سے یہ کہے کہ آپ کے منہ سے مغافیر کی بو آرہی ہے ۔۔
چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا آپ نے فرمایا :  میں نے تو زینب کے ہاں صرف شہد پیا ہے اب میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ نہیں پیوں گا لیکن یہ بات تم کسی کو مت بتلانا  
👈اس پر یہ سورت نازل ہوئی ۔
💠👈 فرمایا اے ایمان والوں اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچالو جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہوں گے اس آگ پر بہت سخت فرشتے مقرر ہیں۔
💠👈 ۔فرمایا کہ اللہ سے خالص اور سچے دل سے توبہ کرلو۔۔۔

💠👈اس سورت میں دو جہنمی عورتوں کا بیان ہے۔۔
💠👈 اور یہ دونوں  عورتیں اللہ کے نبی نوح اور لوط علیہما السلام کی بیویاں تھیں،
💠👈 ان کی مثال کافروں کے لئے بیان کی گئ،
💠👈جب کہ مومنین کے لئے دو عورتوں کی مثال بیان کی گئی ہے ایک فرعون کی بیوی سیدہ آسیہ اور دوسرے عمران علیہ السلام کی بیٹی سیدہ مریم۔۔۔..
خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین
🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین🌹

No comments:

Post a Comment