Wednesday, May 20, 2020

The Summary of Chapter/Juz/Part no 27th #QalaFamaKhathukum in Urdu!Hindi...

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
Para No 27......
📌اہم نکات📌 👇👇
📖پارہ  نمبر..27۔۔۔۔۔قال فماخطبکم📖.۔۔

اس پارے  میں سات سورتیں ہیں
1.سورة الذاريات ...(  بقیہ حصہ)
2.سورة الطور....۔۔(مکمل)
3.سورة النجم ...(۔مکمل)
4. سورة القمر....۔.(مکمل)
5.سورة الرحمن...(مکمل)
6.سورة الواقعة.۔.(مکمل)
7.سورة الحديد..۔(مکمل)

👈 ان سورتوں کا خلاصہ کچھ یوں ھے۔۔۔

پارہ نمبر 27 کے اہم مضامین۔۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔘۔💢 سورة الذاریت  💢🔘

♻ آیت 34:- مہمان نوازی میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ 

♻آیت 50:- دوڑنے والے دو طرح کے ہوتے ہیں۔ 
♻سعادت مند جو برائی کو چھوڑ کے نیکی کی طرف بھاگتا ہے۔
♻بد بخت جو نیکی کے کاموں کو چھوڑ کر برائی کی طرف بھاگتا ہے۔ 

💠 👈 آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - اللہ‎ تعالیٰ فرماتے ہیں: -
 اے ابن آدم تو میری طرف کھڑا ہو میں تیری طرف چل کر آؤں گا، جو میری طرف چل کے آئے گا میں اسکی طرف دوڑ کے آؤں گا۔ 

💠👈 ایک اور حدیث میں آتا ہے اگر بندہ میری طرف ایک بالش چل کر آئے تو میں اسکی طرف ایک گز چل کر آتا ہوں،  کوئی ایک گز چل کر آئے تو میں ایک ہاتھ چل کر آتا ہوں،  کوئی چل کر آئے تو میں بھاگ کر آتا ہوں۔ 

♻آیت 55:- نصیحت ایمان والوں کو ہی فائدہ دیتی ہے۔ 

💠👈آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - مومن کو اس حال میں پیدا کیا ہے کہ وہ آزمائش میں ہوتا ہے۔  وہ بھولنے والا ہے لیکن جب اسے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ فائدہ اٹھاتا ہے۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖ 

🔘💢 سورة الطور 💢🔘

♻آیت 12:- اللہ‎ تعالیٰ کو تین چیزیں نا پسند ہیں 
🔅👈ادھر ادھر کی فضول باتیں کرنا۔ 
🔅👈مال ضائع کرنا۔ 
🔅👈با کثرت سوال کرنا۔ 

♻ بلا وجہ بغیر سوچے سمجھے بولنے والوں کی مذمت کی گئی ہے۔ 
حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - بیشک پسندیدہ اور میرے قریب بیٹھنے والے لوگ بہترین اخلاق والے ہیں۔ اور زیادہ نا پسندیدہ اور دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو زیادہ بولنے والے،  بغیر سوچے سمجھے بولنے والے اور متکبر لوگ ہیں۔ 

♻آیت 17:- اللہ‎ تعالیٰ سے تقویٰ کی دعا کرنی چاہیے۔ 

🤲 اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ الْهُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی۔ 🤲

♻آیت 21:- اولاد کی وجہ سے بھی والدین کے درجات بلند ہوتے ہیں۔ 

♻ والدین کی کی ہوئی نیکیاں بھی اولاد کے کام آتی ہیں۔ 

🔸آیت 26:- جنّت والے اپنے گھر میں بھی تقویٰ کرتے ہیں۔ 

🔸آیت 27:- کامیابی اور اخلاص کا دارومدار اخلاص پر ہے۔ 

🔸آیت 49:- اس سے مراد فجر کی دو سنتیں ہیں۔ 

حدیث مبارکہ
💠👈عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے  آپ صلی الله علیہ وسلم کو کسی نفل کی ادائیگی میں اتنی تیزی کرتے نہیں دیکھا جتنا فجر کی سنتوں میں دیکھا ہے۔...

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: -
 فجر کی سنتوں کو پڑھنا میرے نزدیک ساری دنیا سے بہتر ہے۔ 

💠👈 فجر کی سننتیں  آپ صلی الله علیہ وسلم سفر میں بھی نہیں چھوڑتے تھے۔ ..

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ‎ کی حفاظت میں رہتا ہے۔ ۔۔

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - جو شخص دو ٹھنڈی نمازوں فجر اور عصر کی حفاظت کرتا ہے اس کے لئے جنّت ہے۔ ۔۔۔۔

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - وہ آدمی کبھی آگ میں نہیں جائے گا جس نے سورج نکلنے سے پہلے فجر اور غروب ہونے سے پہلے عصر پڑھی۔ 

♻ فجر کی نماز قیام الیل سے بہتر ہے۔ 

♻ فجر کی نماز میں سستی منافق کا رویہ ہے۔۔


💢🔘 سورة النجم🔘💢۔ 
سورۃ نجم میں میں کئی باتیں مذکور ہیں۔۔
1..♻👈 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو دو مرتبہ ان کی اصلی حالت میں دیکھا۔۔
ابتداء نبوت میں  اور  معراج النبی  صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پر سدرۃ المنتہیٰ کے پاس دیکھا ۔۔۔
2♻👈 انسان کی کوشش کبھی بھی  رائیگاں نہیں جاتی  ہے۔۔ شرط یہ ہے کہ کہ وہ اپنی کوشش میں میں مخلص ہو۔۔۔۔۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖۔

💢🔘 سورة القمر 🔘💢.

 سورۃ قمر میں کئی باتیں ہیں۔۔
1💠👈 چاند کے دو ٹکڑے ہونے  کا ذکر ہے۔۔ جو  کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے نبوت کی نشانی ہے۔۔ اور کھلا ہوا معجزہ ہے۔۔
2💠👈 پورا قرآن مجید انسانوں کے لیے لیے نصیحت بہت ہے ہے اس  لیے اسے بہت آسان بنا دیا گیا ہے ہے تاکہ کہ ہر شخص سمجھ کر اپنی زندگی میں  نافذ کر سکے۔۔۔۔
3💠👈 مختلف قوموں  کے دنیا میں عذاب میں مبتلا ہونے  اور آخرت کےدن پریشانی اور عذاب میں میں مبتلا ہونے کا بیان ہے پریشانی میں گھرنے کا بیان ہے۔۔۔ 
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖

🔘💢 سورة الرحمن 💢🔘

🔸 آیت 1:- یہ سورة نعمتوں کو شمار کرنے کے لئے آئی ہے۔ 

◾  سب سے بڑی نعمت جو ہر اعتبار سے بہتر ہے وہ قرآن کی نعمت ہے۔ 

◾ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس پر نعمتیں تمام ہوں اسے قرآن کی طرف پلٹنا چاہیے۔ 

♻ قرآن قبر میں خوبصورت شخص کی شکل میں آئے گا اگر دنیا میں قرآن کو اپنا دوست بنایا ہوا ہو تو۔ 

♻ قرآن دو جہانوں کے لئے کامیابی ہے۔۔۔

حدیث مبارکہ
💠👈 آیت 13:-  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - جب میں نے جنوں کو سورة رحمن پڑھ کر سنائی تو وہ اسکا بہترین جواب دینے والے تھے۔
ترجمہ :- "اے میرے رب ہم تیری نعمتوں میں سے کسی کو بھی نہیں جھٹلاتے۔"

♻اگر عربی میں جواب نہیں دے سکتے تو اپنی زبان سے اللہ‎ کا شکر ادا ضرور کریں۔ 

🔸آیت 46:- تقویٰ اللہ‎ کے ڈر سے نافرمانیوں سے روک جانے اور اللہ‎ کی اطاعت کا نام ہے۔ 

🔸آیت 78:- انسان کو اللہ‎ کا ذکر کرنے کے علاوہ جس کام کا بھی آغاز کرے "بسم اللہ‎"  سے کرے۔ 
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔘💢۔  سورة الواقعہ 💢🔘
حدیث مبارکہ
💠👈آیت 4:-  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - قیامت کے دن متکبروں کو چیونٹیوں کی طرح پیش کیا جائے گا انکی شکلیں انسانوں کی طرح ہوں گی لیکن وہ حقیر ہوں گے۔  انھیں جہنم والوں کی پیپ پلائی جائے گی۔ 

♻👈عرش کے دائیں جانب آدم کے دائیں جانب سے پیدا کیے ہوئے لوگ ہوں گے انکا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یہ لوگ جنّت میں اکثریت میں ہوں گے۔
♻عرش کے بائیں جانب آدم کے بائیں جانب سے پیدا کیے ہوئے لوگ ہوں گے انکا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یہ لوگ جہنم میں اکثریت میں ہوں گے۔ 

🔅اللہ‎ کے سامنے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ‎ کے زیادہ قریب تر اور پسندیدہ ہوں گے ان میں انبیآء، صالحین اور نیکیوں میں سبقت لے جانے والے ہیں۔ 

🛑👈 سات آدمی ایسے ہیں جو قیامت کے دن اللہ‎ کے عرش کے سائے تلے ہوں گے۔ 
1👈عادل حاکم 
2👈جو نوجوانی میں اللہ‎ کی عبادت میں پرورش پاۓ۔
3👈ایسا شخص جس نے اللہ‎ کو اکیلے میں یاد کیا اور اسکی آنکھ سے آنسو نکل آئے۔ 
4👈وہ شخص جسکا دل مسجد میں اٹکا ہو۔ 
5👈وہ شخص جسے کسی خوبصورت عورت نے بلایا وہ نہ گیا۔ 
👈6وہ دو آدمی جو اللہ‎ کے لئے محبّت کرتے۔ 
7وہ شخص جس نے چھپا کر صدقہ کیا۔

♻👈 کچھ لوگ سونے کے منمبروں پر ہوں گے یہ مہاجرین ہیں۔ 

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - قیامت کے دن اللہ‎ کے قریب وہ لوگ ہوں گے جو بہترین انداز میں کام کرتے ہیں۔

♻ قیامت کے دن اللہ‎ کے نزدیک بدترین لوگ وہ ہوں گے جن کے ڈر سے لوگ ان سے ملنا چھوڑ دیں۔ 

♻آیت 37:- جنّت کے درخت میں بیری کا درخت ہے اسے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔ 

♻ سبز بیری کے سات پتے لے کر انکو دو پتھروں کے درمیان کوٹ لیں پھر پانی میں ملا کر اس پر آیت الکرسی اور تین قل پڑھ کر تھوڑا پی لیں باقی سے نہا لیں یہ نظر جادو اور ہر طرح کی بیماری کے لئے شفا ہے۔  اور اس شخص کے لئے بھی جو حق زوجیت ادا نہ کرتا ہو۔ 

♻آیت 45:- خوش حالی بہت بڑی آزمائش ہے۔  انسان کو غفلت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ 

حدیث مبارکہ
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا گیا کون سا کلام افضل ہے تو  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - 

سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ

یہ فرشتوں کی تسبیح ہے۔ 

♻👈 نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے بھی سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ  کا ورد کرنے کو کہا یہ ہر چیز کی نماز ہے اس سے رزق ملتا ہے۔ اور  لَا اِلٰهَ اِلَّا  اللهُ  پڑھنے کو بھی۔  کیوں کہ اگر سات آسمان اور زمین کی بھی میزان میں رکھا جائے تو لَا اِلٰهَ اِلَّا  اللهُ  کا پلڑا بھاری ہوگا۔ 
〰〰〰〰〰〰〰
 👈💢 سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ
 دن میں سو دفعہ پڑھنے سے سمندر کی جھاگ برابر گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں۔۔۔۔

۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔘💢 سورة  الحدید 💢🔘

♻آیت 3:- ان کلمات کو پڑھ کر وسوسے دور ہوتے ہیں۔ 

👈〰  هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَیْئٍ عَلِیْم(الحدید:3)

♻👈 آپ صلی الله علیہ وسلم نے  عائشہ رضی اللہ عنہا کو سوتے وقت کی دعا میں بھی یہ کلمات پڑھنے کی تلقین کی۔  

♻👈 آیت 7:- ابن آدم کے ہر جوڑ پر روزانہ صدقہ واجب ہے۔  اشراق کی نماز اور تسبیحات سے صدقہ کریں اور اگر اللہ‎ نے مال بھی عطا کیا ہے تو وہ بھی ضرور صدقہ کریں۔ 

♻👈 صدقہ کرنا کبھی بھی مال میں کمی نہیں ہونے دیتا۔ 
♻👈 آیت 10:-  صدقہ خیرات اور اللہ‎ کی راہ میں دینے سے مال اور ملتا ہے جوڑ کر نہیں رکھنا چاہیے۔ 

♻👈آیت 11:- قرض حسنہ وہ ہے جو پاک اور حلال مال سے دیا جائے، جو خوش دلی سے نکالا جائے،  اللہ‎ کی رضا کے لئے ہو اور کسی کو دے کر احسان نا جتلایا جائے۔ ۔۔

♻👈آیت 13:- قیامت کے دن نور پل صراط پر ہوگا۔ ..

حدیث مبارکہ۔
💠👈  آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: - قیامت کے دن اللہ‎ تعالیٰ ہر انسان کو اس کے اعمال کے مطابق نور دے گا۔ 

♻👈 قیامت کے دن منافق کا نور بجھا دیا جائے گا۔۔
۔➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

💢 اپنے لئے عمل کے کام۔💢 

🌺 اس رمضان میں خاص طور پر اپنے فوت شدہ والدین کے لئے دعا ضرور کریں۔ 

🌺 قرآن کے لئے ہر روز کچھ وقت ضرور منتخب کریں۔ 

🌺 قرآن سمجھ کر پڑھنے کی نیت ضرور کر لیں اور اللہ‎ سے دعا بھی کریں۔ 

🌺 اللہ‎ سے نور کی دعا بھی ضرور کریں۔۔
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

👈💐   چند مفید باتیں۔ 

🔰👈 طالب علم جو قرآن کو سمجھے بغیر دنیا سے چلا جائے وہ بہت خسارے میں ہوتا ہے۔ 

🔰👈 ابن قیم رحمہ اللہ‎ کہتے ہیں یہ بہت پریشانی کی بات ہے اور کتنا بڑا خسارہ ہے کہ انسان ساری عمر علم کے راستے پر رہا لیکن قرآن کو نہ سمجھا نہ جانا۔ 

🔰👈 ہمیں اپنا جائزہ خود لینا چاہیے کہ ہم نے اپنی زندگی کا کتنا حصّہ قرآن کو دیا ہے۔۔۔۔
۔〰〰💖〰〰

خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین
🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین🌹

No comments:

Post a Comment