Tuesday, May 19, 2020

The Summary of Chapter/Part/Juz no 26th #HaaMeem in Urdu!Hindi Of QuranS...






بسم
اللہ الرحمٰن الرحیم
..
Para No
26..
            👇👇👇
📖 چھبیسواں پارہ۔ حم📖
📌 اہم نکات📌

اس
میں کل چھ سورتیں ہیں

1- سورة الأحقاف (مکمل)
2- سورة محمد( مکمل)
3- سورة الفتح( مکمل)
4- سورة الحجرات (مکمل)
5- سورة ق (مکمل)
6- سورة الذاريات (ابتدائي حصہ)۔۔۔

مختصر
جائزہ
.....
*👈اس پارے میں چھ حصے ہیں:
۔۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖
(الف) سورۂ احقاف

 میں تین باتیں یہ ہیں:
(1) قرآن کی حقانیت
(2) نیک اور نافرمان اولاد کا ذکر
(3) قوم عاد کا ذکر۔

۔۔➖➖➖➖➖➖➖

(ب) سورۂ محمد
 میں دو باتیں یہ ہیں:
(1) جہاد وقتال (2) جنت۔۔
۔۔➖➖➖➖➖➖➖➖
(ج) سورۂ فتح میں دو باتیں یہ ہیں:
(1) صلح حدیبیہ (2) صحابہ کی تعریف
۔➖➖➖➖➖➖➖➖
۔

(د) سورۂ حجرات ...میں چار باتیں یہ ہیں:
(1) نبی علیہ السلام کو پکارنے کے آداب
(2) افواہوں پر کان نہ دھرو۔
(3) ۔فضیلت کی چیز قومیت نہیں بلکہ تقوی ہے
(4) چھ خرابیاں:
 1۔ایک دوسرے کا مذاق
اڑانا
.
 2۔عیب لگانا
.
3۔برے ہقب سے پکارنا.
 4۔بد گمانی کرنا.
 5۔عیوب تلاش کرنے کی
ٹوہ میں رہنا
..
 6۔غیبت کرنا..
۔
۔
➖➖➖➖➖➖➖➖

(ہ) سورۂ ق میں دو باتیں یہ ہیں:
(1) آخرت کا اثبات.
 (2) قرآن کی عظمت...
۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖

(و) سورۂ ذاریات میں دو باتیں یہ ہیں:..
(1) قیامت کا ذکر.
 (2) پچھلے واقعات..

==============================
اہم
اہم موضوعات پر درج ذیل چند نکات یہ ہیں ہیں
👇👇👇👇

💢 سورة الحقاف 💢

سورہ
احقاف میں سے چند اہم باتیں
👇
1- والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بیان ہے لیکن اگر ان کا عقیدہ  غیر اللہ کا ہو تو ساتھ نہ دیں..

2- قوم عاد کی شرارت اور ان پر آنے والے عذاب کا تذکرہ ہے کہ ان
پر ایسی ہوا چلی کہ اس نے سب کو تہ و بالا کردیا
..

3- جنوں کے ایمان لانے اور اپنی قوم میں داعی کی حیثیت سے کام
کرنے کا بیان ہے
..

💢 سورة محمد 💢

سورہ
محمد میں سے چند اہم باتیں
.👇

1- جنت کی مثال بیان کی گئی ہے کہ اس میں دودھ اور شہد کی نہریں  ہر قسم کے پھل وغیرہ ہیں..
2- الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کی تاکید...

 💢 سورة
الفتح
💢.

سورہ
فتح میں سے چند اہم باتیں
👇
1- اس سورت میں فتح مبین کا ذکر ہے جو صلح حدیبیہ کے صورت میں نصیب
ہوئی
..

2- نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر ایمان لانے اور آپ کی تعظیم و
توقیر اور مدد کرنے کا بیان ہے
..

3- صلح حدیبیہ کے بعض حالات کا بیان..

4- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کا تذکرہ کہ آپ مسجد حرام
کی زیارت کریں گے.. جو کہ اس سے اگلے سال پورا ہوا
..

5- صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بعض عمدہ صفات کا بیان...

💢 سورة الحجرات💢

سورہ
حجرات میں میں سے چند اہم باتیں
...👇

1- نبوت و رسالت کا مقام..
2- دو جماعتوں کے درمیان.. اختلاف کی صورت میں اصلاح کی کوشش اور
بغاوت کرنے والی جماعت کے مدمقابل کھڑے ہو نا یہاں تک کہ وہ راہ راست پر آ جائے
..

3- سماج کو تباہ کرنے والی بعض صفات کا بیان کہ ان سے بچنا چاہئے
جیسے غیبت چغلی بدگمانی سخریہ برے القاب سے خطاب وغیرہ
...

       💢 سورة ق💢

سورہ
ق میں سے چند اہم باتیں
....👇

1- قیامت کا بیان کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا..
2- قوم نوح أصحاب الرس ثمود عاد فرعون اور اخوان لوط کی تکذیب کا
بیان ہے
...
3- جہنم کی کشادگی اور جنت کی قربت کا تذکرہ ہے...
4- آخرت کے میدان میں کس طرح لائے جائیں گے اور مشرکین کو کیسے
عذاب شدید میں ڈالا جائے گا اس کا بیان ہے
...

 💢 سورة
الذاريات
💢

سورہ
ذاریات کے ابتدائی حصے کی بعض باتیں یہ ہیں
👇

1- حساب وكتاب ہوکر رہیگا اس سے مفر نہیں ہے...
2- متقیوں کے بعض صفات کا بیان کہ وہ رات میں بہت کم سوتے ہیں سحر
کے استغفار کرتے ہیں اور اپنے مالوں میں سائل اور محروم کا حق فراموش نہیں کرتے
...
3- ابراهيم عليه السلام کے پاس مہمانوں کے آنے اور ان کی ضیافت کا
تذکرہ ھے۔۔

خود
بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین
🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے
حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن
پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین
🌹

Monday, May 18, 2020

The Summary of Chapter/Part/Juz no 25th #ElaheYuruddo Urdu!Hindi of Qur...







بسم
اللہ الرحمن الرحیم۔
Para No
25......
📌اہم نکات📌 👇👇
📖پارہ  نمبر 25 ۔۔۔اليه يرد📖.

اس
پارے  میں پانچ سورتیں ہیں
1.سورة حم السجدہ...( 
بقیہ حصہ)
2.سورة الشوری...(مکمل سورہ)
3.سورة الزخرف..(مکمل سورہ).
4. سورة الدخان...(مکمل سورہ).
5.سورة الجاثية...(مکمل سورۃ).

 🔺الله کی
قدرت کاملہ کا تزکرہ
 🔺 انسان
کا رویہ مشکل کے وقت رجوع اور نعمتوں کے ملنے پر اتراہٹ۔

( نکات تجزیہ  درج ذیل ہے
)

      💢 سورہ
شوری
💢

💠منکرین حق کے اعتراضات و شبھات کے جواب
💠قرآن کے نزول کا  مقصد
💠دنیا کے  آغازسے  دین  ،
دین اسلام ہی ہے
 💠کفار  قیامت کے منکر اور آمد کا تقاضہ  کرتے اور اہل حق قیامت پر ایمان اور حاضری کا
خوف
💠اہل ایمان کی صفات
 مشاورت کی اہمیت
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
    💢 سورہ
زخرف
💢

 💠مشرکین
کے جاہلانہ عقائد پر تنقید۔
 💠سواریوں
کا تزکرہ ۔۔
💠حضرت ابراہیم ؑ کی مثال۔۔
💠موسیٰ ؑ اور فرعون کا تزکرہ
💠جنت و دوزخ کانقشہ۔۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖
    💢 سورہ
دخان
💢

💠لیلتہ المبارکہ کا ذکر
 💠نافرمانوں
کاانجام
💠وفاداروں کا انعام اور باغیوں کا انجام ۔۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
    💢 
سورہ الجاثیہ
💢


💠ایمان کےبغیر اانسان کی حیثیت مردہ
💠قرآن جس دل میں وہ زندہ
💠کفار  و مشرکین  کا انکار۔
💠۔آخرت
کا ذکر۔۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ان
پانچ سورتوں کا کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ۔۔۔۔۔۔
👇👇

💢 پچیسویں پارے کا آغاز *سورت حٰم سجدہ کے بقیہ حصے سے
ہوتا ہے
👈۔
اللہ پاک فرماتے ہیں کہ قیامت کا علم اسی کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ اسی طرح ہر اگنے
والے پھل کا علم اسی کے پاس ہے اور ہر عورت کے حمل اور اس کے بچے کی پیدائش کا علم
اللہ کے پاس ہے۔ اللہ مشرکین سے کہے گا کہاں ہیں وہ شریک جنھیں تم پکارا کرتے تھے.
تب مشرکین کہیں گے آج ہم میں سے کوئی ایسا نہیں جو آپ کے علاوہ کسی کو پکارتا ہو.
اللہ چونکہ خود موجد ہے اس لیے اس سے کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اللہ نے یہ بھی
بتایا ہے کہ وہ انسان کو اپنی نشانیاں آفاق میں بھی دکھائے گا اور ان کے اپنے نفوس
میں بھی، یہاں تک کہ انسانوں کو یقین ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
💢 سورة الشورى 💢

اس
کے بعد  سورۃ الشوریٰ  ہے

👈 جس میں اللہ پاک نے اس امر کا ذکر کیا کہ فرشتے اپنے رب کی
پاکی اور اس کی تعریف بیان کرتے ہیں اور زمین میں رہنے والے اہلِ ایمان کے لیے
مغفرت طلب کرتے ہیں۔ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پر کس درجہ
مہربان ہے کہ اس کے نورانی فرشتے جہاں اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں وہاں اللہ کے حکم
سے اہلِ ایمان کے لیے دعائے مغفرت بھی کرتے ہیں۔ اس کے بعد ارشاد ہے کہ ہم نے نبی
کریم پر قرآنِ عربی کی وحی کی ہے تاکہ آپ ام القریٰ اور اس کے چار چوفیر بسنے
والوں کو قیامت کے دن سے ڈرائیں جس کی آمد میں کوئی شبہ نہیں ہے اور جس کے بعد ایک
گروہ جنت رسید ہوگا اور ایک گروہ جہنم رسید۔ حضرت محمد علیہ السلام سے پہلے جتنے
بھی انبیاء مبعوث ہوئے وہ سب کے سب اپنی بستیوں اور اپنے علاقوں کے لوگوں کی
رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے. ان تمام انبیا کا دین ایک ہی تھا. ان کے
متبعین کو تفرقہ بازی سے سختی سے منع کیا تھا لیکن انھوں نے تفرقہ بازی کی اور اسی
کو ختم کرنے کے لیے اللہ نے قولِ فیصل کے لیے حضرت محمد کو جمیع انسانیت کا رہنما
بنا دیا
.

👈مزید ارشاد ہے کہ جب قیامت کا دن آئے گا تو آپ اس دن ظالموں کو اپنی
بداعمالیوں کی وجہ سے خوفزدہ دیکھیں گے اور اس کا وبال ان پر آکر رہے گا، اور جو
لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے وہ جنت کے باغات میں ہوں گے۔ نبیِ کریم
کو تلقین کی گئی کہ آپ اعلان فرما دیں کہ میں دین کی دعوت کے سلسلے میں لوگوں سے
کسی اجر کا طلب گار نہیں ہوں لیکن میں اتنا ضرور چاہوں گا کہ میرے اعزہ و اقارب سے
بھلا سلوگ کیا جائے۔ انبیاء علیہم السلام دعوتِ دین کا کام صرف اللہ کی رضا کے لیے
کرتے ہیں اور اس کے بدلے وہ دنیا کی خیرات کے طلب گار نہیں ہوتے۔

👈اس کے ایمان والوں کی چند صفات کا تذکرہ فرمایا گیا ہے. ایمان والے اللہ
پر بھروسہ رکھتے ہیں، بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں، غصہ آ
جائے تو معاف کر دیتے ہیں، اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے، نماز کی پابندی کرتے ہیں،
اپنے کام باہمی مشورے سے کرتے ہیں، اور اگر کوئی زیادتی کر گزرے تو مناسب طریقے سے
بدلہ لیتے ہیں. اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ انسان کو زندگی میں جتنی بھی مصیبتیں
آتی ہیں ان کا بنیادی سبب انسان کے اپنے گناہ ہوتے ہیں اور اللہ پاک بہت سے گناہوں
کو نظر انداز بھی فرما دیتے ہیں۔ نیز فرمایا کہ اولاد دینا یا نہ دینا صرف اللہ کا
اختیار ہے. وہ چاہے تو بیٹا بیٹی دونوں دے دے اور چاہے تو کچھ بھی نہ دے
.

💢 سورة الزخرف💢
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
سورۃ
الشوریٰ کے بعد سورۃ الزخرف ہے۔
 👈اللہ پاک
ارشاد فرماتے ہیں کہ اس قرآن کو عربی میں اتارنے کی وجہ یہ تھی کہ اہلِ عرب اس
زبان کو جانتے تھے اور اس کو پڑھ کر وہ شعور حاصل کرسکتے ہیں، نیز یہ بھی بتایا
گیا کہ اپنے نزول سے قبل قرآنِ مجید لوحِ محفوظ میں موجود تھا. یہ سورت زمانہ
جاہلیت کی ایک مکروہ سوچ کا تذکرہ کر کے اس کی مذمت کرتی ہے کہ بعضے عرب بیٹی کی
پیدائش کو معیوب سمجھتے تھے اور جس کی بیٹی پیدا ہوتی وہ منہ چھپاتا پھرتا تھا،
اور کچھ تو بیٹی کو زندہ درگور کر دیتے تھے. چنانچہ اس سے منع فرمایا گیا
.

👈پھر جنابِ ابراہیم کا ذکر فرمایا گیا کہ انھوں نے اپنے والد اور قوم سے
مخاطب ہوکر کہا تھا کہ میں بے شک تمھارے معبودوں سے براءَت کا اظہار کرتا ہوں،
سوائے اپنے پروردگار کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور یقینًا وہی میری رہنمائی کرے
گا۔ ابراہیم نے اپنی اس بات کو اپنی اولاد میں بھی جاری فرما دیا تاکہ وہ حق کی
طرف رجوع کرتے رہیں۔ اللہ نے مشرکینِ مکہ کے اس خاص اعتراض کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد
فرمایا جو کہتے تھے کہ قرآن مکہ اور طائف کے کسی بااثر شخص پر کیوں نہیں اترا۔
اللہ نے فرمایا کیا میری رحمتوں کو تقسیم کرنا ان کے اختیار میں ہے؟ میں جب چاہتا
ہوں اور جہاں چاہتا ہوں اپنی رحمت کو اتار دیتا ہوں۔ نیز فرمایا کہ جو لوگ اللہ کے
ذکر سے اعراض کرتے ہیں، اللہ شیطان کو ان کا ساتھی بنا دیتا ہے اور وہ راہِ ہدایت
سے بھٹک جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر ہیں۔

👈اس سورت میں اللہ پاک نے اس امر کا بھی ذکر کیا کہ عیسیٰ اللہ کے بندے
تھے جن پر اللہ نے اپنا انعام کیا تھا اور ان کو بنی اسرائیل کے لیے اپنی نشانی
بنایا تھا۔ مزید فرمایا کہ عیسیٰ قیامت کی ایک نشانی ہیں. سورت کے آخر میں پیغمبر
علیہ السلام کو تعلیم دی گئی ہے کہ جب جاہل بحث کریں تو ان سے جدا ہو جائیں اور ان
کو سلام کہیں
...
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
💢 سورة الدخان 💢

اس
کے بعد سورۃ الدخان ہے
👈جس میں ارشاد ہے کہ قرآنِ مجید کو برکت والی رات میں نازل فرمایا گیا۔
پھر قومِ فرعون کا ذکر ہے کہ اللہ نے قومِ فرعون کو آزمائش میں ڈالا اور ان کے پاس
ایک عزت والے رسول یعنی موسیٰ آئے جنھوں نے اُن سے کہا کہ تم اللہ کے بندوں کو
میرے حوالے کر دو، میں بے شک تمھارے لیے اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں اور اللہ کے
حکم سے سرکشی اختیار نہ کرو، بے شک میں تمھارے پاس ایک واضح دلیل لے کر آیا ہوں۔
فرعون نے جناب موسیٰ کو سنگسار کرنا چاہا تو آپ نے اس سے کہا کہ میں اپنے اور
تمھارے رب سے پناہ مانگتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو۔ اگر تم مجھ پر ایمان نہیں
لاتے تو مجھ سے دور ہوکر رہو۔

👈جنابِ موسیٰ نے پروردگارِ عالم کو پکار کر کہا کہ اے رب یہ تو مجرموں کی
قوم ہے۔ اللہ نے ان سے کہا کہ آپ میرے بندوں کو لے کر رات میں نکل جائیے، آپ کا
پیچھا کیا جائے گا اور آپ سمندر کو ٹھہری ہوئی حالت میں چھوڑ دیں گے، بے شک یہ
(تعاقب کرنے والے) ڈوبنے والا لشکر ہیں۔ اللہ نے اس طریقے سے بنی اسرائیل کو سرکش
اور حد سے تجاوز کرنے والے فرعون کے لشکر سے نجات دی۔

فرعونی
کتنی ہی نہریں اور باغات بنی اسرائیل کے لیے ترکے میں چھوڑ گئے اور نعمتیں اور
خزانے اور عمدہ جگہیں. کچھ بھی ان کے کام نہ آیا. جب انھوں نے اپنے بنے بنائے گھر
بنی اسرائیل کے لیے چھوڑے تو ان پر نہ زمین میں کوئی رویا اور نہ آسمان میں کوئی
رویا
.

👈آخر میں کفار اور مومنین کے انجام کا ذکر کیا گیا ہے. کافروں کو زقوم
کھانے کو دیا جائے گا جو پگھلے ہویے تانبے کی طرف پیٹ کو جلائے گا. اور ان کے سر
پر بھی عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا. جب کہ مومنین امن کی جگہ ہوں گے،
باریک ریشم پہنے ہوئے اور اونچی جگہوں پر براجمان ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوں گے
.
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
💢 سورة الجاثية 💢
اس
کے بعد سورۃ الجاثیہ ہے۔ اس میں اللہ پاک نے اپنی بہت سی نشانیوں کا ذکر
کیا۔ فرمایا کہ زمین و آسمان میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے، اور انسانوں اور
جانوروں کی تخلیق میں نشانیاں ہیں یقین رکھنے والوں کے لیے، اور صبح و شام کی گردش
میں اور آسمان سے اترنے والے پانی میں جس سے مردہ زمینیں زندہ ہوتی ہیں اور ہواؤں
کے چلنے میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے۔ پھر ارشاد ہوتا ہے کہ اللہ نے سمندروں
کو مسخر کیا تاکہ اس کے حکم سے ان میں کشتیوں کو چلایا جائے اور اس کے فضل کو تلاش
کیا جائے تاکہ اس کا شکریہ ادا کیا جائے۔ فرمایا جو شخص نیک اعمال کرتا ہے سو اپنے
لیے کرتا پے، اسی طرح برائی کا وبال برائی کرنے والے پر ہوگا
.

👈آگے ارشاد ہے کہ ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب و حکمت اور نبوت دی اور پاکیزہ
رزق بھی دیا اور جہانوں پر فضلیت دی۔ پھر اللہ نے شریعت کو بنی اسرائیل سے لے کر
حضرت محمد کے سپرد کر دیا اور آپ کو بھی تلقین کی کہ آپ نے یہود و نصاریٰ کی
خواہشات کو اہمیت نہیں دینی اور اللہ کے احکامات کی پابندی کرنا ہے۔ آخر میں قیامت
کا تذکرہ فرمایا کہ قیامت حق ہے اور قائم ہوکر رہے گی. اس دن اللہ منکرین قیامت کو
ایسے ہی فراموش کر دیں گے جیسے وہ دنیا میں قیامت کو فراموش کیے ہوئے ہیں اور یہ
سزا اس لیے کہ وہ اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے تھے
.
خود
بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین
🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے
حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن
پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین
🌹

Sunday, May 17, 2020

The Summary of Chapter/Partno24th FamanAẓlamu in Urdu!Hindi of QuranShar...




بسم
اللہ الرحمن الرحیم۔
Para No
24......
📌اہم نکات📌 👇👇
📖پارہ  نمبر 24۔۔۔فمن اظلم📖.

💢 اس پارے  میں تین
سورتیں ہیں
1.سورة زمر...(  بقیہ
حصہ)
2.سورة المومن..(مکمل حصہ)
3.سورة حم السجدہ..۔( ابتدائی حصہ )۔۔۔۔۔

ان
سورتوں کے اہم نکات یہ ہیں۔۔۔
              👇👇👇👇
💢📘 سورة زمر📘💢

🔷 رمضان اور  لیلةالقدر
اس رات میں ایک اچها عمل ایک هزار ماه کے عمل سے بہتر هے. تو تسبیح کریں،ذکر
کریں،صدقہ و خیرات کریں.اس رات سے محروم نہیں رهنا چاهیئے
.
🔷دن بهر میں اپنی طاقت اور لیلةالقدر کے لیئے بچانا هے.تاکہ بہتر عمل کر
سکیں
.
🔷 شب قدر کی نیت کر کے عبادت کریں.اس سے سارے گناه معاف هو جاتے
هیں
.
🔷 شب قدر کی دعا:
                     🤲🤲🤲🤲🤲
اَلّٰلهٌمَّ
اِنَّكَ عَفٌوًٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی

🔷الله کے خلاف نہیں سوچنا. جو بات الله کی نہیں وه الله پر جهوٹ باندهنے
کے برابر هے.اس سے بچنا هے
.(32)
🔷قرآن سارے انسانوں کے لیئے آیا هے.(41)     
🔷سونے سے پہلے اپنا بستر جهاڑ ليں اور دعا پڑهیں:
ﺑِﺎﺳْﻤِﻚَ
ﺭَﺑِّﻲ  ﻭَﺿَﻌْﺖُ ﺟَﻨْﺒِﻲ، ﻭَﺑِﻚَ ﺃَﺭْﻓَﻌُﻪُ،   ﻓَﺈِﻥ ْ
ﺃَﻣْﺴَﻜْﺖَ
ﻧَﻔْﺴﻲ ﻓَﺎﺭْﺣَﻤْﻬَﺎ، ﻭَﺇِﻥْ ﺃَﺭْﺳَﻠْﺘَﻬَﺎ
ﻓَﺎﺣْﻔَﻈْﻬَﺎ، ﺑِﻤَﺎ ﺗَﺤْﻔَﻆُ ﺑِﻪِ ﻋِﺒَﺎﺩَﻙَ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﻴﻦَ

🔵.سو کر اُٹھنے کے بعد یہ دُعا پڑھیں, ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟﻠﻪِ ﺍﻟَّﺬِﻱٓ
ﺃَﺣْﻴَﺎﻧَﺎ ﺑَﻌْﺪَ ﻣَﺎٓ ﺃَﻣَﺎﺗَﻨَﺎ ﻭَﺇِﻟَﻴْﻪِ ﺍﻟﻨُّﺸُﻮﺭ

🔵. ہمیں اپنے گناہوں کی توبہ کرنی ہے,دنیا میں ہی اپنا معاملہ صاف
کرنا ہے,ایسا نہ ہو کہ زندگی مہلت نہ دے اور بعد میں پچھتانا پڑے
.
(53)

🔵. نبی صلی اللّٰهُ علیہ وسلم نےفرمایا "جو شخص یہ ذکر کرے
گا تو یہ ذکر اُس کے سارے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا,اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ
کےبرابر کیوں نہ ہوں *"لآ الٰہَ اِلّا اَللّٰهُ وَاللّٰه ُاکْبَرُ اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ وَسُبْحَاَن اللّٰه وَلَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ الاَّ بِاللّٰه
."ِ

🔵.نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ کہے
"اَسْتَغْفِرُ اللّٰه الَّذِی لآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰه ھُوَ الْحَيُّ
الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ الَيْه تو اس کو بخش دیا جائے گا,اگر چہ وہ جنگ سے بھاگا
ہو
.

🔵.نماز کے بعد کی تسبیحات "سبحان اللّٰه 33بار,الحمدللّٰه
33بار,اللّٰه اکبر 33بار,لآ اِلٰهَ اِلَّا الّٰلهُ وَحْدَهٗ لاَ شَرِيْكَ لَهٗ
لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر1 بار

🔵. لباس پہننے کی دُعا الماری میں لکھ کرلگادیں,اور جب بھی لباس
تبدیل کریں تو پڑھیں اَلْحَمْدُ لِلّٰهَ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا الثَّوْبَ
وَرَزَقْنِيْهِ مِنْ حَوْلِ مِنِّیْ وَلاَ قُوَّة

🔵. لوگوں کو اللّٰه کی آیات سنانا بہت ضُروری اپنےگھر والوں
اور  عزیزو اقارب کو لازمی سنائیں

*(59)
🔵.ہمیں نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کے طریقے پر چلنا ہے,کیونکہ
قیامت کے دن انسان کو حُکم دیا جائے گا,جس کی پیروی کرتے تھے اس گروہ کے ساتھ
ہوجاؤ,اور اُسی حساب سے اسکا مقام جنت یا جہنم ہو گا
(71-74)

💢📚 سورةالمؤمن📚💢

🔵.جو لوگ اپنے ایمان کو سچا کرلیتےہیں, فرشتے اُن کےلیئے بخشش کی
دُعائیں کرتے ہیں,ہمیں بھی اپنے ایمان کو خالص کرنا ہے
. (7).

🔵. آٹھ فرشتے عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں,اُن میں سے 4 فرشتے یہ تسبیح
کرتے ہیں, سُبْحَانَكَ وَ بِحَمْدِكَ عَلٰی حِلْمِكَ بَعْدَ عِلْمِك
,
اور
باقی 4 فرشتے یہ دعا کرتے ہیں, سُبْحَانَكَ وَ بِحَمْدِكَ عَلٰی عَفُوْكَ بَعْدَ
قُدْرَتِك
🔷اپنی کامیابی پر اکڑنا نہیں چاهیئے.طاقت پچهلی قوموں کے پاس بهی تهی.مگر
وه بهی الله کے عذاب سے تباه هو گئیں
.(21)
🔷الله جهوٹوں کو هدایت نہیں دیتا.(28)
🔷الله کے کسی حکم پہ بحث نہیں کرنی جب تک اس بارے میں تعلیم نہ هو.(35)
🔷یہ دنیا فانی هے اور آخرت همیشہ رهنے والی هے.اسلیئے آخرت کے لیئے محنت
کرنی هے
.(38)
🔷قبر میں بهی صبح شام عذاب دیا جاتا هے.اپنی قبر یاد رکهنی هے اور اس کے
عذاب سے بچنے کے لیئے محنت کرنی هے
.(46)
🔷الله سے دعائیں کرنی هیں.الله خوشی سے دعا سنتا اور قبول کرتا هے.الله ان
لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو دعا نہیں کرتے
.(60)

💢📗 سورة حم سجده📗💢

🔷زکو'ة نہ دینے والوں کے لیئے سخت عذاب هے.(7)
🔷قیامت کے دن همارا هر عضو همارے کیئے گئے غلط کاموں کی گواهی دے گا.(21)
🔷اچهے دوستوں کی صحبت میں رهیں جو آپ كوآپکی اچهائی اور برائی کو صحیح
صحیح بتائیں
.(25)
🔷قرآن خود پڑهنے کے ساته ساته دوسروں سے بهی سننا چاهیئے.(26)
🔷الله کی طرف بلانے والے،تبلیغ کرنے والوں سے بہتر کوئی نہیں.(33)
🔷کسی کے برے سلوک میں بهی اچها سلوک کرنا هے.(34)۔۔

خود
بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا اجمعین

🤲🏻اللہ پاک اس ماہِ مبارک میں  اپنے
حبیبﷺ کے صدقے میں پوری امت کی بخشش فرمائے اور ہم سب کو قرآن کو سمجھ کر قرآن
پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین
🌹